
غزہ : صیہونی جنگی طیاروں اور ڈرونز نے غزہ میں قیامت برپا کردی۔ وحشیانہ حملوں میں سات سو افراد شہید اور سینکڑوں زخمی ہوگئے۔ صیہونی جنگی طیاروں نے جنوبی غزہ میں رفح شہر میں ایک گھر کو نشانہ بنایا جس میں سات فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔نصیرات کیمپ پر حملے میں 13 افراد شہید ہوئے۔
خان یونس اور اطراف میں بھی جنگی طیاروں نے بم گرائے۔ جبالیہ ۔ رفح ۔شجایا اور دیگر مقامات پر اندھا دھند بم برسائے گئے۔اُدھر مزاحمت کاروں اور صیہونی فوجیوں میں شدید لڑائی جاری ہے۔
اسرائیلی بمباری سے ممتاز فلسطینی سائنسدان سفیان طائیح بھی اہل خانہ سمیت شہید ہو گئے۔ جبکہ کئی زخمی ہوئے۔ القسام بریگیڈ نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر راکٹ داغ دئے۔ حملے کے بعد تل ابیب ائیر پورٹ کو بند کر دیا گیا۔ اور تمام پروازیں معطل ہوگئیں۔
جنگ بندی کے خاتمے کے بعد صیہونی حملوں میں 300 فلسطینی شہید اور سات سو کے قریب زخمی ہوئے۔ شہدا کی مجموعی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔


































