Tue Oct 13, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

غزہ کیلئے انتظامی کمیٹی نے قاہرہ سے باقاعدہ کام شروع کردیا

قاہرہ : غزہ کیلئے قائم انتظامی کمیٹی نے ڈاکٹر علی شعث کی سربراہی میں قاہرہ سے کام کا آغاز کردیا ہے اور کمیٹی کے ممبران کو باقاعدہ ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
انتظامی کمیٹی کے ارکان کے تقرر کے بعد مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پہلا باضابطہ اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران شہری امور اور اندرونی سکیورٹی کی ذمہ داریاں کمیٹی کے ارکان کو سونپ دی گئیں۔ غزہ کے استحکام، بحالی اور تعمیر نو کی نگرانی کمیٹی کے سپرد کی گئی ہے۔ یہ انتظام اس وقت تک جاری رہے گا جب تک فلسطینی اتھارٹی اپنے اصلاحاتی پروگرام کی تکمیل نہیں کرلیتی۔
افتتاحی اجلاس کے بعد جاری بیان میں ڈاکٹر علی شعث نے قومی کمیٹی کے قیام کو ایک فیصلہ کن لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک المناک دور کے خاتمے اور ایک نئے باب کے آغاز کی علامت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کمیٹی کو فلسطینی لبریشن آرگنائزیشن، فلسطینی اتھارٹی اور حماس سمیت مختلف مزاحمتی گروپوں کی حمایت حاصل ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular