
بیروت : حزب اللہ نے صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف فلسیطنیوں کے آپریشن طوفان الاقصی پر فلسطینی عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آج کا آپریشن اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کی خواہش رکھنے والوں کے لئے پیغام ہے کہ فلسطین کی آزادی کی تحریک منطقی انجام تک پہنچنے تک زندہ رہے گی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صیہونی دشمنوں سے مقابلہ کرنے کا واحد راستہ مسلح مزاحمت ہے۔ اسلامی اور عرب ممالک اور عالمی حریت پسندوں سے اپیل ہے کہ صیہونی حکومت سے برسرپیکار فلسطینیوں کے ساتھ اپنی یکجہتی اور حمایت کا اعلان کریں۔ حزب اللہ نے کہا ہے کہ تنظیم کی اعلیٰ قیادت فلسطین کے حالات پر مکمل نظر رکھی ہوئی ہے اور فلسطین کے اندر اور باہر موجود مقاومتی رہنماؤں سے مسلسل رابطے میں ہے۔ بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ فلسطینی جوانوں کی استقامت سے صیہونی حکومت کو درس عبرت لینا چاہئے۔ آج کا آپریشن عرب دنیا اور اسلامی و عالمی حکومتوں مخصوصاً اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کی خواہش رکھنے والوں کے لئے پیغام ہے۔


































