
راولپنڈی: افغانستان سے دہشت گردوں نے پاکستانی فوجی چوکی پر فائرنگ کی جس سے ایک جوان زخمی ہو گیا ،دہشت گردوں نےشمالی وزیرستان کے علاقے دیواگر میں فوجی چوکی کو نشانہ بنایا، جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا، آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان مسلسل افغانستان سے بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنانے کی درخواست کرتا رہا ہے، پاکستان کیخلاف دہشتگردوں کی جانب سے افغان سرزمین کا استعمال قابل مذمت ہے۔


































