Wed Oct 14, 2026

حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار

روزانہ کی خبریں

پاراچنار جانے والے قافلے پر بگن کے مقام پر دہشتگردوں کا حملہ

پاراچنار: پاراچنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ کردی گئی جس کے باعث قافلہ واپس آگیا۔ سیکیورٹی حصار کے باوجود دہشتگردانہ کارروائی حکومتی رٹ پر سوالیہ نشان ہے۔
پاراچنار کے تاجروں کے کروڑوں روپے کے سامان کے قافلے پر بگن کے مقام پر دہشتگردوں نے حملہ کیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق لوئر کرم کے علاقہ بگن میں پاراچنار جانے والے گاڑیوں پر ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، 35 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار کی جانب گامزن تھا کہ دہشتگردوں نے گاڑیوں پر فائرنگ کی جس کے باعث قافلے کو رکنا پڑا۔ بعدازاں گاڑیاں واپس روانہ ہوگئیں۔ کرم جانے والا یہ تیسرا قافلہ تھا۔
واضح رہے کہ پاراچنار 107 دن سے محاصرے میں ہے۔ شدید سردی، بھوک اور ادویات کی قلت کے وجہ سے 250 سے زائد شہری شہید ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular