
مقبوضہ بیت المقدس : فلسطینیوں کے خلاف صیہونی فورسز کی دہشت گردی جاری ہے۔ مزید تین فلسطینیوں کوشہید کردیا گیا۔ صیہونی فورسز نے ایک بار پھر مقبوضہ غرب اردن کے کچھ علاقوں پر یلغار کی۔ اور فلسطینیوں کو زدوکوب کیا۔ صیہونی دہشت گردوں نے مقبوضہ غرب اردن میں دو فلسطینی اور مقبوضہ قدس میں ایک فلسطینی کو گولی مار کر شہید کر دیا عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کچھ فلسطینیوں کو بنا کسی چارج کے صیہونی پولیس نے گرفتار کر لیا۔


































