
تل ابیب: اسرائیل نے صیہونی بستیوں میں توسیع کیلئے مغربی کنارے میں ایک ہزار گھروں کی تعمیر کیلئے ٹینڈر جاری کردئے۔اسرائیلی حقوق کے گروپ پیس ناؤ کے مطابق منصوبے کے تحت 974 گھروں کی تعمیر سے غیر قانونی آباد کاری میں چالیس فیصد اضافہ ہوگا اور قریبی فلسطینی شہر بیت لحم کی ترقی کو مزید محدود ہوجائے گی۔ رپورٹ کے مطابق پچھلے سال منظور کیا گیا یہ منصوبہ افرات کے زمینی رقبے میں 160 ایکڑ کا اضافہ کرے گا اور اسے دس فیصد تک بڑھا دے گا۔ پیس ناؤ کے مطابق تعمیراتی کام ٹھیکے کے عمل اور اجازت نامے کی منظوری کے بعد شروع ہو سکتا ہے۔جس میں کم از کم ایک سال لگ سکتا ہے۔


































