Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

عارضی اخراجات کا بل مسترد، امریکی حکومت کے شٹ ڈاؤن کا خطرہ

واشنگٹن : امریکی کانگریس میں عارضی اخراجات کا بل مسترد ہونے پر امریکی حکومت آج رات سے شٹ ڈاؤن ہوجائے گی۔ امریکی حکومت اور اراکین پارلیمنٹ کے درمیان اختلافات آخری وقت تک دور نہ ہوسکے اور ایوان نمائندگان میں ریپبلکنز نے حکومت کیلئے عارضی فنڈنگ کا بل مسترد کر دیا۔ بل کے حق میں 198 جبکہ مخالفت میں 232 ووٹ پڑے۔ بل کی منظوری سے حکومتی فنڈنگ میں 30 دن کی توسیع ممکن تھی۔ شٹ ڈاؤن سے وفاقی ایجنسیاں جزوی طور پر بند اور 40 لاکھ وفاقی ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی میں خلل پڑے گا۔ وزارت دفاع کے تیرہ لاکھ ملازمین بھی بغیر تنخواہ کے کام کریں گے۔ اسپیکر کیون میک کارتھی نے کہا کہ چیمبر اب بھی قدامت پسندانہ پالیسیوں کے بغیر فنڈنگ میں توسیع پاس کر سکتا ہے لیکن انہوں نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ آگے کیا ہو گا۔ بائیڈن نے خبردار کیا کہ شٹ ڈاؤن سے مسلح افواج کو بھاری نقصان اٹھانا پر سکتا ہے۔ ایک دہائی میں یہ چوتھا شٹ ڈاؤن ہوگا اور اسی طرح کا شٹ ڈاؤن صرف چار ماہ پہلے بھی ہوا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular