Fri Oct 23, 2026

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید یمن کے حوثی باغی نہیں، پاکستان جنگ کا حصہ بننے سے گریز کرے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس سعودی اور عراقی وزراء خارجہ کا رابطہ، سکیورٹی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال وفاقی حکومت عسکری قیادت کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا کے مسائل حل کرے گی، وزیراعظم مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوج کی تعداد میں خاموشی سے کمی دمام ایئرپورٹ پر حملے میں ایک شخص ہلاک، 8 زخمی خلیج فارس میں 4 جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے خلیجی ممالک اپنی سلامتی کے لیے امریکا پر مکمل انحصار نہیں کرسکتے، ٹام بیرک مدر آف آل بمز بھی ایرانی جوہری تنصیبات تباہ نہیں کر سکتا، ٹرمپ کا مقصد جھوٹی فتح کا اعلان کرنا ہے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات سعودی عرب کی شیبہ آئل فیلڈ پر حملے میں 2 افراد ہلاک نیتن یاہو اور ٹرمپ کا زوال قریب ہے، جنرل شکارچی ہماری نگرانی کے بغیر یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت نہیں، امریکا کی سعودی عرب کو سخت تنبیہ جنگ چھیڑ کر دنیا میں افراتفری پھیلانے والا ملک خود کو مظلوم ظاہر نہیں کر سکتا، اسماعیل بقائی یمنی فوج کی پیشقدمی، تعز کے 11 اضلاع سے سعودی ملیشیا کو نکال دیا گیا

روزانہ کی خبریں

پاکستانی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو

تہران : ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زردادری سے ٹیلی فون پر گفتگو میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ایرانی ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق حسین امیر عبد اللہیان نے اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفونک گفتگو میں حضرت شاہ چراغ کے حرم مطہر میں ہوئے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرنے پر قدردانی کی۔
ساتھ ہی انہوں نے ایک بار پھر سیلاب سے متاثرہ پاکستانی شہریوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور عوام کی ہر ممکن مدد کے لئے آمادگی کا اعادہ کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے تعلقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے افغانستان بالخصوص وہاں کے تارکین وطن کے مسائل کے سلسلے میں مشترکہ تعاون پر زور دیا۔ بلاول بھٹو زرداری وزیر خارجہ پاکستان نے بھی دوطرفہ دوستانہ اور تاریخی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے عالمی مسائل میں آپسی تعاون کے فروغ پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اعتراض کرنے کے لئے ہر قسم کے انتہاپسندانہ اقدام کا سہارا لینے کے خلاف ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular