
ریاض : غزہ پر صیہونی جارحیت رکوانے کیلئے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں اسرائیل اور غزہ کے تنازعہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رہنماؤں نے غزہ میں فلسطینی عوام کو نامساعد حالات پر تشویش کا اظہار کیا۔ سعودی ولی عہد نےکہا کہ اسرائیل اور فلسطین کو بین الاقوامی انسانی حقوق کا خیال رکھنا ہوگا۔ سعودی عرب اسرائیل فلسطین کشیدگی کو رکوانے کے لئے عالمی کوششوں کا ساتھ دے رہا ہے۔


































