
لاہور: تحریک بیداری امت مصطفی(ص) 7 اکتوبر کو عالمی یوم طوفان الاقصیٰ کے عنوان سے منعقد کر رہی ہے، جس کے تحت لاہور، اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، پشاور، گلگت، بلتستان، ملتان، ساہیوال، ڈیرہ اسماعیل خان، بھکر، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، لاڑکانہ و دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں اور اجتماعات منعقد کئے جائینگے جس کے سلسلے میں ملک بھر میں بھرپور عوامی رابطہ مہم سرانجام دی کی گئی ہے۔ 7 اکتوبر بروز منگل، 3 بجے سہ پہر، نمائش تا تبت سینٹر، کراچی طوفان الاقصیٰ ریلی نکالی جائے گی۔
سربراہ تحریک بیدارئ امت مصطفی علامہ سید جواد نقوی کا یکجہتی فلسطین مارچ سے متعلق اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ سات اکتوبر کو ظلم کیخلاف مزاحمت، صبر، جہاد، اور بےنظیر استقامت کے دو سال مکمل ہونے پر تمام دنیا کے باشرف و غیرت مند لوگ اجتماعات، ریلیوں، اور جلوسوں کے ذریعے اپنی ملتوں کا پیغام اپنے بے ضمیر حکمرانوں، امریکہ اور اسکی ناجائز اولاد اسرائیل کو پہنچا کر ثابت کر دینگے کہ وہ حزب اللہ، حماس، اور غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور امام خمینی رح کی آرزو کے مطابق اسرائیل کے مٹ جانے کا لمحہ قریب آ گیا ہے۔


































