
تہران : اسرائیل کیخلاف تاریخی فتح پر ہزاروں افراد تہران کے انقلاب اسکوائر پر جمع ہوئے اور بھرپور جشن منایا اور مسلح افواج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ شہریوں نے اسرائیل اور امریکا کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے ہم غدیری قوم ہیں ۔ ہم ذلت قبول نہیں کرتے جیسے نعرے لگا کر اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہر قسم کی جارحیت اور بیرونی دباؤ کے سامنے مزاحمت اور استقامت کا راستہ اپنائیں گے۔


































