Tue Oct 20, 2026

ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق امریکی کارروائی کے نتیجے میں دنیا کو توانائی کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، پاسداران انقلاب روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا، روسی وزیر خارجہ مشرقی وسطیٰ میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت قطر کا نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حملہ، سعودی نواز ملیشیا کے 53 افراد ہلاک، 200 زخمی

روزانہ کی خبریں

تہران اور بغداد کے تعلقات علاقے کے مفاد میں ہیں، ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے تہران اور بغداد کے تعلقات کو علاقے کے مفاد میں قراردیا ہے۔عراقی وزیر خارجہ فواد حسین سے ملاقات میں سید ابراہیم رئیسی نے اغیار کی مداخلت کے بغیر علاقائی ممالک کےدرمیان باہمی تعاون کی فضا کی برقراری کو علاقائی ہم فکری کی تقویت کیلئے موثر قرار دیا۔ ایرانی صدر نے تہران اور ریاض کے درمیان عراق کے توسط سے مذاکرات کے گزشتہ پانچ مرحلوں کو مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ہونے والے معاہدوں پر عمل در آمد سے آگے کی سمت جانے کا راستہ ہموار ہو گا۔سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ قانون کے دائرے میں عراق کے اندرونی مسائل کا حل اور تمام سیاسی دھڑوں کے درمیان گفتگو، ایک نئی حکومت کی تشکیل کیلئے ضروری ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں مرجعیت کے کردار کو نہایت اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران خطے کی سلامتی میں مؤثر اور بھرپور کردار ادا کرنے کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی میدان میں بھی اپنا کردار بڑھانے کا خواہشمند ہے۔ صدر ایران نے کہا کہ دنیا کے تمام ملکوں کے ساتھ تعلقات میں توازن پیدا کرنا اور ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعاون کا فروغ ہماری خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں سر فہرست ہے۔سید ابراہیم رئیسی نے ایک بار پھر ایران کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ ہماری دفاعی حکمت عملی میں ایٹمی ہتھیاروں کی کوئی گنجائش نہیں تاہم ایٹمی ٹیکنالوجی کا پرامن استعمال ایرانی عوام کا حق ہے اور اس سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔صدر ایران نے اسرائیل کی دھمکیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکام ذہن نشین کرلیں کہ ایران کے خلاف کسی اقدام سے پہلے، اسرائیل نام کی کوئی چیز باقی بھی بچے گی یا نہیں؟ صدر ایران نے صیہونی حکام کو مشورہ دیا کہ فیصلے اور کارروائی کے درمیانی فاصلے کو مد نظر رکھیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular