Tue Oct 13, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

ترلائی خودکش حملہ، شہدا کے لواحقین کیلئے 50 لاکھ روپے امداد کا اعلان

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ اسلام آباد کے دوران خودکش حملہ آور کو روکتے ہوئے شہید ہونے والے عون عباس کے ورثا کیلئے ایک کروڑ اور واقعے میں شہید ہونے والے دیگر افراد کےلیے پچاس پچاس لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم شہباز شریف خودکش حملہ آور کو روکنے کے دوران شہید ہونے والے عون عباس کے گھر پہنچنے۔ جہاں واقعے میں شہید افراد کے ایصال ثواب کےلیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ وزیراعظم نے خود کش حملہ آور کو روکنے والے شہید عون عباس کے اہل خانہ کے لیے ایک کروڑ روپے کا اعلان کیا، جبکہ دیگر شہدا کے اہل خانہ کے لیے 50،50 لاکھ روپے کا اعلان کیا۔ انہوں نے حملے کے زخمیوں کو 30،30 لاکھ روپے دینے کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ شہدا کے بچوں کو سرکاری نوکریاں دینے کا اعلان بھی کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، واقعہ کے خلاف پوری قوم یکجا اور یک قالب ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، یہ واقعہ تفریق پیدا کرنے کی سازش تھی جو ناکام ہوگئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان قوم کےلیے ہر روز قربانیاں دے رہی ہیں۔ شہید کے بارے میں قرآن نے کہا کہ ان کو مردہ نہ کہو یہ زندہ ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بہادر نوجوان نے دہشت گرد کو روکنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ اسلام آباد سے پوری قوم سوگوار ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular