
غزہ میں نئی عارضی جنگ بندی پر بات چیت جاری ہے۔ قطری وزارتِ خارجہ نے تصدیق کردی۔ قطر کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر عارضی جنگ بندی کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھی ہیں۔ وزارتِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ غزہ میں عارضی جنگ بندی سے متعلق مثبت پیش رفت کی امید ہے۔
اس سے پہلے موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا کی قطری وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی تھی جس میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے دوبارہ مذاکرات شروع کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان متوقع معاہدے میں بوڑھوں اور سنگین طبی حالتوں میں مبتلا افراد کی رہائی شامل ہو سکتی ہے۔ حماس نے کہاہے کہ اسرائیل نے جن خواتین کو رہا کرنے کی تجویز پیش کی ہے وہ فوجی ہیں۔ اسرائیل نے کہاہے کہ غزہ میں اب بھی 132 قیدی موجود ہیں جن میں 112 اسرائیلی اور 11 غیر ملکی شامل ہیں۔


































