
نیویارک: فیس بک نے طالبان سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک کرنے کا اعلان کردیا ، ترجمان فیس بک نے کہاکہ امریکی قانون کے تحت طالبان دہشت گرد تنظیم ہے کمپنی کو پابندیوں کی امریکی پالیسیوں پر عمل کرنا ضروری ہے، ترجمان نے بتایا کہ طالبان کے نام سے بنائے گئے آفیشل اکاؤنٹس بھی بلاک کردئے ہیں، اکاؤنٹس کی بندش کیلئے
دری اور پشتو جاننے والے افغان ماہرین پر مشتمل ٹیم سے مدد لی جا رہی ہے.


































