
دوشنبے : وزیر اعظم عمران خان اور تاجک صدر امام علی رحمان کے درمیان دوشنبے میں ملاقات ہوئی ہے جس میں افغانستان کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیاگیا، دونوں سربراہان نے افغانستان کے امن اور استحکام کے لیے مل کر کام کرنے اور طالبان اور تاجکوں کو قریب لانے میں کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن پورے خطے کے مفاد میں ہے، ہم نے افغان طالبان سے مذاکرت شروع کردیئے ہیں، افغان طالبان سے کہا ہے کہ تاجک، ازبک اور ہزارہ کو حکومت میں شامل کرے،40 سال کے تنازع کے بعد جامع حکومت سے افغانستان میں امن و استحکام آئے گا۔


































