
کابل: افغان طالبان نے کابینہ میں توسیع کردی، ہزارہ، تاجک اور ازبک برادری کے افراد بھی حکومت میں شامل کرلئے، ایران کے قریب سمجھے جانے والے دو اہم طالبان کمانڈرزکو بھی حکومتی سیٹ اپ میں جگہ مل گئی، 16 مزید افراد کی مختلف وزارتوں میں بطور وزیر یا نائب وزیر تقرری کی گئی ہے، ہزارہ، تاجک اور ازبک برادری کے افراد کو بھی حکومتی سیٹ اپ میں ذمہ داریاں مل گئیں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر حسن غیاثی نائب وزیر صحت تعینات کیے گئے ہیں، پنجشیر کے تاجر حاجی نورالدین وزیر تجارت بن گئے، ازبک برادری کے تاجر محمد بشیر نائب وزیر تجارت تعینات کیے گئے ہیںالبان کے معروف کمانڈر ملاعبدالقیوم ذاکر نائب وزیر دفاع اور ملا صدر ابراہیم کو نائب وزیر داخلہ کا عہدہ مل گیا، ملاعبدالقیوم ذاکر اور ملا صدر ابراہیم کو کابینہ میں شامل نہ کرنے پر طالبان کو تنقید کاسامنا تھا۔


































