Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

طالبان کے سیاحتی مقامات پر جانے اور دفاتر میں سیلفیاں لینے پر پابندی

اسلام آباد: افغان طالبان پر سیاحتی مقامات پر جانے اور سیلفیاں لینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، اور کہا گیا ہے کہ طالبان جنگجو اپنے حلیے پر بھی غور کریں، اسے اسلامی اطوار کے مطابق بنائیں،یہ پابندی افغان وزیر دفاع کی جانب سے عائد کی گئی ہے، وزیر دفاع ملا محمد یعقوب نے جنگجوئوں کو سیاحتی مقامات پر جانے اور سیلفیاں لینے سے منع کردیا ہے، افغان وزیر دفاع ملا محمد یعقوب نے ایک آڈیو پیغام میں کہا ہے کہ گشت کرنیوالے جنگجو اپنے علاقوں سے باہر نہ جائیں، بعض جنگجو سرکاری دفاتر میں جا کر سیلفیاں لیتے ہیں حالانکہ انکا وہاں کوئی کام نہیں ہے،ملا محمد یعقوب کی ہدایت میں کہا گیا ہے یہ بہت قابل اعتراض بات ہے کہ بنا کسی وجہ کے ہر کوئی موبائل فون اٹھا کر اہم اور حساس مقامات کی تصاویر لے رہا ہے،انہوں نے خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح گھومنے پھرنے، تصاویر لینے اور ویڈیو بنانے سے دنیا میں کچھ حاصل ہو گا اور نہ ہی آخرت میں کچھ ملے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular