
سری نگر : غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج نے آزاد جموں و کشمیر کے علاقے کوٹلی سے تعلق رکھنے والے تبارک حسین کے جو ذہنی طور پر معذور تھا، دوران حراست شہید کردیاہے۔ بھارت پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے ذہنی طور پر معذور تبارک حسین کو دہشت گرد کے طور پر پیش کررہا تھا۔تبارک نے حال ہی میں نادانستہ طور پر کنٹرول لائن عبورکی تھی اور بھارتی فوجیوں نے اسے گولی مار کر زخمی حالت میں گرفتارکیا تھا ۔ بھارتی فوجی کشمیریوں کوکنٹرول لائن کے قریب لاکر جعلی مقابلوں میں شہید کر رہے ہیں۔بھارتی فوجیوں نے تبارک حسین کو گرفتار کرکے پاکستانی دہشت گرد قراردیا تھا ۔بھارتی حکومت یہ جانتی تھی کہ اگروہ اس کو دنیا کے سامنے لائیں گے تو اس کا جھوٹا پروپیگنڈہ بے نقاب ہوجائے گا اس لئے انہوں نے اس کو دوران حراست شہید کردیا۔


































