
دمشق : شام کے فضائی دفاعی سسٹم نے دارالحکومت دمشق پر دشمن اسرائیل کے حملے کو ناکام بنا دیا۔ صیہونی جنگی طیاروں نے دارالحکومت دمشق میں کچھ اہداف کو نشانہ بنانے کیلئے 2 میزائل داغے تھے۔ شام کی فضائیہ نے اسرائیل سے داغے گئے میزائلوں کا بھرپور جواب دیا میزائل کے ٹکڑے لگنے سے دو فوجی زخمی ہوگئے۔ اسرائیل کی جانب سے شام پر اس طرح کے حملے اکثر رات کے وقت کیے جاتے ہیں تاہم فوجی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ یہ حملہ دوپہر کو کیا گیا۔


































