
حلب : شام کے صدر بشار الاسد گیارہ سال بعد حلب پہنچ گئے اور پانی پمپ کرنے کیلئے ایک بڑے پاور پلانٹ کا افتتاح کیا۔ بشار الاسد نے حلب کے مشرقی دیہی علاقوں میں واقع قصبے تل حاصل میں واٹر اسٹیشن سے پمپنگ آپریشنز کے آغاز میں بھی شرکت کی جو 2012 میں تنازعات کی وجہ سے بند ہو گیا تھا۔ بشار الاسد نے کہا کہ حلب گورنری کو دیگر کے مقابلے میں دہشت گردی اور تخریب کاری کےنتیجے میں زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے۔حلب کے لوگوں کاحق ہے کہ وہ اسٹیشن کی مرمت سے سب سے زیادہ مستفید ہوں جو شام کے اہم اسٹیشنوں میں سے ایک ہے اور اس پر دوبارہ کام کرنے سے حلب اور اس کے ماحول کو بجلی فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔


































