Mon Oct 19, 2026

آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین

روزانہ کی خبریں

جارحانہ پالیسیاں ترک کرنے تک ترکی سے کوئی بات نہیں ہوگی، شام

ماسکو : شام نے ترکی کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکار کردیا۔ روس میں شام کے سفیر ریاض حداد نے دمشق سے متعلق ترکی کی جارحانہ پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دمشق کا انقرہ سے گفتگو کا کوئی ارادہ نہيں اور نہ ہی مستقل قریب میں اس کا کوئی امکان نظر آتا ہے۔ انقرہ وقتاً فوقتاً صوبہ الحسکہ میں لاکھوں شامیوں کو پانی کی فراہمی بند کر دیتا ہے کیونکہ اس نے آستانہ عمل مذاکرات کی ضامن حکومت کے طور پر ضروری وعدوں کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کم کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آستانہ عمل مذاکرات شام کی علاقائی اور ارضی سالمیت کے احترام کے لئے ہو رہے ہیں جبکہ ترکی دہشت گرد گروہوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے اور تنازع کے پرامن حل کے راستے میں رکاوٹ پیدا کر رہا ہے لہذا ہمارا انقرہ کے ساتھ حکومتی عہدیداروں کی سطح پر مذاکرات کا تب تک کوئی منصوبہ نہیں ہے جب تک کہ ترکی دمشق کے خلاف اپنی جارحانہ پالیسیوں کو ترک نہیں کرتا۔

مزید پڑھیے

Most Popular