
A supporter of a religious group Jamaat-e-Islami holds a copy of Islam’s holy book ‘Quran’ as he with others take part in a rally, in Islamabad, Pakistan, Monday, July 2, 2023, against the desecration of Islam’s holy book Quran that took place in Sweden. (AP Photo/Anjum Naveed)
اسٹاک ہوم : سویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن نے ڈنمارک کی طرح قرآن پاک جلانے پر پابندی لگانے سے انکار کردیا۔ اسٹاک ہوم میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں الف کرسٹرسن نے کہا کہ وہ ڈنمارک کے مذہبی صحیفوں کی عوامی مقامات پر بے حرمتی کو جرم قرار دینے کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں تاہم وہ اسکی پیروی نہیں کریں گے۔ سویڈش وزیراعظم نے کہا کہ سویڈن کا ڈنمارک کی طرح مذہبی کتابوں کو جلانے پر پابندی لگانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ کیونکہ اس کے لیے ملکی آئین میں ترمیم کی ضرورت ہوگی۔ انہوں نےمزید کہا کہ سویڈن اور ڈنمارک کےقوانین الگ الگ ہیں اور وہ ممالک جو دہشت گردی کے خطرات سے دوچار ہیں انہیں اقدامات کرنے چاہئیں۔ ڈنمارک کی طرح آگے بڑھنے کا یہ صحیح طریقہ نہیں ہے۔ سویڈش وزیر انصاف گنار اسٹرومر نے اٹھارہ اگست کو کہا تھا کہ اگر امن عامہ یا سلامتی کو خطرہ لاحق ہو تو عوامی اجتماعات پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔


































