
لندن : سوئیڈن نے یورپی یونین پر اسرائیل سے تجارتی تعلقات منجمد کرنے اور اقتصادی دباؤ بڑھانے پر زور دیا ہے۔ سویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ غزہ کی صورتحال انتہائی افسوسناک ہے۔ اسرائیل انسانی امداد کے حوالے سے اپنی بنیادی ذمہ داریوں اور متفقہ وعدوں کو پورا نہیں کررہاہے۔ یورپی یونین سے مطالبہ کرتےہیں کہ جتنی جلدی ممکن ہو اسرائیل کے ساتھ معاہدے میں شامل تجارتی شق کو منجمد کر دیا جائے اور اسرائیل پر اقتصادی دباؤ بڑھایا جائے۔
انہوں نے اسرائیلی حکومت پر زور دیا کہ وہ غزہ میں غیر محدود انسانی امداد کی اجازت دے۔ سوئیڈش وزیراعظم نے تمام مغویوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔


































