
اسٹاک ہوم : سوئیڈن کے جنوبی شہر ہلٹسفریڈ میں واقع ایک مسجد پر مشتبہ آتش زنی کے حملے میں عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ پولیس نے واقعے کو مشتبہ آتش زنی قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ آگ پیر کی رات لگی اور عمارت کو تیزی سے اپنی لپیٹ میں لے لیا، جو پہلے ایک چرچ تھی اور بعد میں مسجد میں تبدیل کی گئی تھی۔
ریسکیو سروس کے اہلکار مائیکل ہیسیلگارڈ نے بتایا کہ آگ شدید تھی اور عمارت دوبارہ استعمال کے قابل نہیں رہی۔ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، لیکن یہ سوئیڈن میں مسلمانوں کی عبادت گاہوں پر بڑھتے ہوئے حملوں کی ایک تازہ مثال ہے۔


































