
کراچی : مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کے غیور عوام کسی حال میں غاصب اسرائیل کو قبول نہیں کریں گے ، انہوں نے کہا کہ فلسطین کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے ختم کرنے کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہو سکے گی، مسلم حکمران ہوش کے ناخن لیں، فلسطین آخری نشانہ نہیں،گریٹر اسرائیل کا مطلب مشرق وسطیٰ سے اسلامی حکومتوں کا خاتمہ ہے، صدر ٹرمپ کا 20 نکاتی ایجنڈا اسرائیل کے قبضے کو مضبوط اور دائمی بنانے کےلیے ہے.
علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں کو پوری قوت سے آواز اٹھانا ہو گی، اسرائیل کے حامیوں کی پاک سر زمین پر کوئی جگہ نہیں.


































