
دمشق : شام نے فلسطینی مزاحمت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ شام کی پارلیمنٹ نے بالفور معاہدے کے 104 سال پورے ہونے کے موقع پر ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی قوم کے لئے دمشق کے اصولی اور ٹھوس موقف کی وجہ سے ہی دشمنوں نے شام کو جارحیت کا نشانہ بنایا اور اس کا محاصرہ کیا ہے تاہم دشمنوں کی کوئی بھی سازش و کوشش کامیاب نہیں ہو سکے گی۔ شامی حکومت فلسطینیوں کی حمایت میں تمام بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق اپنی حمایت جاری رکھے گی۔ غاصب صیہونی حکومت فلسطینی قوم کو جھکانے کے لئے ہر ممکنہ کوشش کر رہی ہے جس میں وحشیانہ ترین جارحیت بھی شامل ہے۔ فلسطینی قوم کو اس وقت جتنے بھی مسائل و مشکلات کا سامنا ہے وہ بالفور اعلان کا ہی نتیجہ ہے۔


































