Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

صومالیہ کے صدارتی محل پر خودکش دھماکا، 8 افراد ہلاک

وغادیشو: صومالیہ کے دارالحکومت میں خودکش بمبار نے بارود سے بھری کار صدارتی محل کی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں صدارتی محل کے قریب چیک پوسٹ پر زور دار دھماکا ہوا، دھماکا اتنا شدید تھا کہ آس پاس موجود گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ دھماکے میں 8 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 3 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ طاہر کیا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا ایک خود کش کار بمبار نے کیا جس نے صدارتی محل میں داخل ہونے میں ناکامی پر کار چیک پوسٹ سے ٹکرادی۔ الشباب نامی شدت پسند جماعت نے خود کش دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت صدارتی محل میں صدر اور وزیراعظم موجود تھے جو خیریت سے ہیں۔ واضح رہے کہ صومالیہ کے اکثر علاقوں میں الشباب کی عمل داری ہے تاہم دارالحکومت اب تک حکومتی فورسز کے کنٹرول میں ہے جہاں الشباب کے جنگجو کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular