
جدہ : جدہ میں خود کش جیکٹ پہنے دہشت گرد کو جب سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کرنے کی کوشش کی تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ مذکورہ شخص جسے سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرد قرار دیا ہے، شہر کے الصمیر محلے میں جائے وقوعہ پرہی دم توڑگیا۔ ملزم عبداللہ بن زائد الشہری نے خودکش بیلٹ باندھی ہوئی تھی جیسے ہی وہ سیکیورٹی اہلکاروں کے چنگل میں پھنسا اس نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا۔ دھماکے میں ایک پاکستانی شہری اور تین سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ عبداللہ بن زید عبدالرحمن البکری الشہری کی گزشتہ 7 برسوں سے مملکت میں حکام کی جانب سے مطلوب شخص کے طور پر نشاندہی کی گئی ہے۔


































