
اکوڑہ خٹک : خیبر پختونخوا کےشہر اکوڑہ خٹک میں معروف دینی درسگاہ دارالعلوم حقانیہ میں نماز جمعہ کے بعد خودکش حملے میں مہتمم مولانا حامد الحق سمیت پانچ افراد جاں بحق اور بیس زخمی ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق خودکش حملہ اس وقت کیا گیا جب مولانا حامدالحق نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد اپنی رہائش گاہ جا رہے تھے۔ خودکش حملہ آور نے مولانا حامدالحق کو نشانہ بنایا۔ مولانا حامد الحق دینی و سیاسی تنظیم جمعیت علمائے اسلام سمیع الحق گروپ کے سربراہ ہیں انہیں مولانا سمیع الحق کی وفات کے بعد سربراہ بنایا گیا تھا۔ مولانا سمیع الحق کو افغان طالبان کا سرپرست قرار دیاجاتا ہے۔ بیشتر طالبان رہنما دارالعلوم حقانیہ سے فارغ التحصیل اور مولانا سمیع الحق کے شاگرد ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بزدلانہ اور مذموم کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔


































