
رام اللہ : امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن، فلسطینی صدر محمود عباس سے ملنے رام اللّٰہ پہنچے۔ انٹونی بلنکن کی آمد پر فلسطینیوں نے احتجاج کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے امریکا مخالف نعرے لگائے، مظاہرین نے ’فلسطین جنگی جرائم کے مجرموں کا خیرمقدم نہیں کرتا‘ کے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔
اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کی۔


































