
نیویارک: انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کو جان بوجھ کر بھوک سے مارنے کی کوشش کررہاہے۔ ہیومین رائٹس واچ نے اپنی رپورٹ میں کہاکہ اسرائیل بھوک کی اسٹریٹجی کو فلسطینیوں کے خلاف جنگی حربے کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ اسی لئے اسرائیلی فوج خوراک، پانی، ایندھن اور بجلی کی سپلائی روکتی ہے یا ان اشیاء کے پہنچنے میں تاخیر کی کوشش کرتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق غزہ کے زرعی علاقوں میں لوگوں کو فصلیں اگانے کا موقع نہ دینا بھی اسرائیلی فوج کی جنگی حکمت عملی کا حصہ ہے تاکہ وہ کھانے پینے کے معاملے میں خود کفیل نہ ہوسکیں۔


































