
میڈرڈ : ہسپانوی وزیر نے اسرائیل کو جنگی جرائم کےلئے بین الاقوامی فوجداری عدالت میں لے جانے کامطالبہ کردیا۔ اسپین کے قائم مقام سماجی حقوق کی وزیر آئون بیلرا نے ایک ویڈیو پیغام میں یورپی یونین اور امریکہ پر اسرائیل کے جنگی جرائم میں شریک ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔ انہوں نے غزہ میں اسرائیلی جرائم کو نسل کشی قرار دیا اور اسے عالمی فوجداری عدالت میں لے جانے کے اقدامات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اپنی حکومت پرزور دیا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات شروع کرنے کے لیے بین الاقوامی فوجداری عدالت میں درخواست دی جائے۔ انہوں نے کہاکہ فلسطینی مسلح دھڑوں کی طرف سے اسرائیلی شہریوں کے قتل عام کو اسرائیل کے جرائم اور بالخصوص غزہ میں قتل عام کا جواز فراہم کرنے کے بہانے کے طور پر استعمال کرنا ناقابل قبول ہے۔


































