
سیئول: جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں 80 سالہ تاریخ کی ریکارڈ طوفانی بارش نے تباہی مچادی۔ طوفانی بارش سے شہر میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، شاہراہوں پر گاڑیاں کئی کئی فٹ پانی میں ڈوب گئیں، ریلے سب وے اسٹیشنز، رہائشی عمارتوں اور دکانوں میں داخل ہوگئےشہر میں بجلی غائب ہوگئی، سڑکوں پر ٹریفک کا رش لگ گیا، بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مختلف حادثات میں 8 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے جبکہ 7 افراد لاپتہ ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے کئی مقامات پر ریکارڈ 141 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوئی۔اب تک شہر میں 451 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔


































