Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

کچھ لوگ پُرامن دھرنوں کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، علامہ حسن ظفر نقوی

کراچی : نمائش چورنگی پر جاری مرکزی دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ میڈیا پر سڑکیں بلاک ہونے اور شہریوں کی تکلیف کی جھوٹی خبریں چلائی جا رہی ہیں۔ یہ حکومت مکر و فریب کی حکومت اور یہ میئر مسلط کردہ میئر ہے۔ صوبائی حکومت سے کہتا ہوں کہ ایسے بیانات دینے والوں کو لگام دیں۔ انہوں نے کہا کہ چالیس سال سے ہمارے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ ہم ہی جانتے ہیں۔ لوگوں کی تکلیف کی بات کرنے والوں کبھی ٹینکر مافیا سے عوام کو پہنچنے والی تکلیف پر بات نہیں کرتے۔ کچھ لوگ پر امن دھرنوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش میں لگے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سرد راتوں میں یہاں بیٹھے معصوم بچے، خواتین و بزرگ ارباب اختیار تک اپنی آواز پہنچانے کیلئے بیٹھے ہیں۔ پاراچنار والے اپنے کھانے پینے کا بندوبست خود کر لیں گے، حکومت بس راستے کو کھلواۓ۔

مزید پڑھیے

Most Popular