
اسکردو میں حمایت فلسطین و ثمرات ولی فقیہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اسلامی تحریک بلتستان ڈویژن کی جانب سے حمایت فلسطین و ثمرات نظام ولایت کانفرنس میں داعی اتحاد بین المسلمین علامہ شیخ محمد حسن جعفری، صدر انجمن امامیہ آغا باقر الحسینی، امام جمعہ گہوری حجتہ الاسلام سید علی موسوی، امام جمعہ گمبہ اسکردو آغا سید احمد شاہ الحسینی، صوبائی صدر اسلامی تحریک علامہ شیخ مرزا علی و علماء و زعماء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تلاوت کا شرف شیخ ذاکر فخر الدین نے حاصل کیا۔
کانفرنس کے میزبان شیخ مرزا علی نے اظہار خیال کرتے ہوئے شرکاء محفل کو خیر مقدم کیا اور مسئلہ فلسطین کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ آغا باقر الحسینی نے راہ قدس کے شہید سید حسن نصر اللہ اسماعیل ہانیہ اور دیگر شہداء کی شہادت پر ولی فقیہ حضرت آیت اللہ خامنہ ای و حضرت آیت اللہ سیستانی کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی اور کہا قدس کی آزادی حسن نصراللہ کی آرزو تھی اور اسی آرزو کے حصول میں جدوجہد جاری رکھتے ہوئے شہداء کربلا کی صف میں شامل ہوگئے۔
کانفرنس کے اختتامی خطاب میں علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے کہا کہ ولایت فقیہ یعنی حکومت فقیہ جس طرح مولائے کائنات کی حکومت میں بہت سارے مسائل اور مشکلات کا سامنا تھا اسی طرح ولی فقیہ کے سامنے بہت سارے چیلنجز اور مسائل ہیں اور ان مسائل کا اسلامی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے حل نکالنا اور دشمنوں کا مقابلہ کرنا یقیناً بہت مشکل کام ہے لیکن ناممکن نہیں ہے اور اسی وجہ سے امام خمینی نے انقلاب کامیاب ہوتے ہی ایران میں موجود اسرائیلی سفارت خانے کو فلسطینی سفارت خانے میں تبدیل کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عملی طور پر مظلوموں کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔ تمام علماء کرام ممبروں سے گزارش ہے اس حوالے سے مومنین کو آگاہ کریں اور معاونت کے بارے میں تاکید کریں۔ انشاء اللہ بہت جلد اسرائیل کا ناپاک وجود اس کائنات سے ختم ہو جائے گا۔ حماس اور دیگر مزاحتمی تنظیموں کو کامیابی ملے گی۔


































