
کراچی : سندھ حکومت نے 3 علما پر محرم الحرام کے دوران تقاریر کرنے کی پابندی ختم کردی۔ اس سلسلے میں محکمہ داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مولانا منظور حسین سولنگی ،فائق علی خان جکھرانی اور امجد رضا جوھری پر پابندی اٹھالی گئی ہے ،مذکورہ علمائے کرام اب سندھ میں کہیں بھی محرم الحرام کے دوران اپنی تقاریر کر سکتے ہیں ۔


































