
کینیڈا کے شہر وینکوور کے نواحی علاقے لینگلی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔ کینیڈین پولیس حکام کے مطابق لینگلی میں مسلح شخص نے بے گھر افراد کے مرکز، کیسینو اور مرکزی ہائے وے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔


































