Tue Oct 20, 2026

ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق امریکی کارروائی کے نتیجے میں دنیا کو توانائی کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، پاسداران انقلاب روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا، روسی وزیر خارجہ مشرقی وسطیٰ میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت قطر کا نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حملہ، سعودی نواز ملیشیا کے 53 افراد ہلاک، 200 زخمی

روزانہ کی خبریں

غاصب اسرائیلی فوج کی بس پر فائرنگ، 5 فوجیوں سمیت 7 افراد زخمی

Israeli soldiers check damage in a bus, at the scene of a shooting attack in the Jordan Valley, in the Israeli-occupied West Bank September 4, 2022. REUTERS/Adel Abu Nemeh

غرب الاردن : مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک اور شہادت پسندانہ کارروائی میں 5 صیہونی فوجیوں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔ وادی اردن کے علاقے غور میں صیہونی فوجیوں کو لے جانے والی بس پر فلسطینی مجاہدین نے گولیاں برسادیں۔ ایک فوجی کی گردن پر گولی لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوا۔ جبکہ بس ڈرائیور چہرے پر گولی لگنے سے زخمی ہوا دونوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے حیفہ کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسرائیلی وزیردفاع بینی گینز نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پرحملہ آوروں کا تعاقب کرکے انھیں پکڑ لیاہے۔ فلسطینی میڈیا نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس کارروائی میں صیہونیوں کو لے جانے والی ایک بس کو نقصان پہنچا ہے اور غاصب حکومت کی فوج نے رام اللہ کے مشرق میں واقع گاؤں سلواد کے مرکزی جنوبی داخلی راستے کو بند کر دیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular