
غزہ :غزہ میں اسرائیلی امریکی سرپرستی میں امداد کی تقسیم موت کا جال بن گئی۔ صیہونی فوج کی بھوکے متاثرین پر فائرنگ سے مزید تین فلسطینی شہید اوربارہ زخمی ہوگئے۔ صیہونی فوج کی رفح میں قائم غزہ ہیومینٹرین فاؤنڈیشن کے کیمپ کی طرف جانیوالے ہجوم پر فائرنگ سے پینتیس افراد زخمی بھی ہوئے جس میں سے کئی کی حالت نازک ہے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران صیہونی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت چوون فلسطینی شہید کردئے گئے۔ صیہونی فوج نے حملہ کرکے غزہ کا واحد کڈنی ڈائیلائسز اسپتال ملیا میٹ کردیا۔ایک ماہ قبل اسرائیلی حملے کے بعد اسپتال میں صرف آٹھ ڈائیلائسز مشینیں کام کررہی تھیں۔
دوسری جانب اقوام متحدہ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے 18 مارچ کو غزہ میں حماس کے ساتھ تقریباً دو ماہ پرانی جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد سے 632,000 سے زائد فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں۔


































