
غزہ : صیہونی فوج کے غزہ میں زیر حراست فلسطینیوں سے شرمناک سلوک کی ویڈیو سامنے آگئی۔ فوجیوں نے فلسطینیوں کو گرفتار کیا اور بے لباس کر کے زمین پر بٹھا دیا۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار افراد جنگجو اورحماس کے حامی ہیں۔ انسانی حقوق کے مبصرین کا کہنا ہے کہ جنگی قیدیوں کی توہین عالمی انسانی چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے۔


































