
سری نگر : سینیئر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی 92 سال کی عمر میں انتقال کرگئے علی گیلانی طویل عرصے سے بیمار تھے، بھارتی سرکار نے طویل عرصہ سید علی گیلانی کو نظر بند رکھا. سید علی گیلانی نے زندگی کا بیشتر حصہ جیل میں گزارا گزشتہ کئی دہائیوں سے وہ نظر بند تھے ان کو علاج معالجے کی سہولیات بھی فراہم نہیں کی گئیں علی گیلانی نے ہندوستانی سنگینوں کے سائے تلے پاکستان زندہ باد کے ہمیشہ نعرے لگائے۔


































