Tue Oct 20, 2026

ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق امریکی کارروائی کے نتیجے میں دنیا کو توانائی کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، پاسداران انقلاب روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا، روسی وزیر خارجہ مشرقی وسطیٰ میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت قطر کا نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حملہ، سعودی نواز ملیشیا کے 53 افراد ہلاک، 200 زخمی

روزانہ کی خبریں

اربعین پر عراق میں سیکیورٹی انتہائی سخت، دہشت گردوں کیخلاف کامیاب آپریشن

بغداد : حشعد الشعبی نے اربعین کے موقع سے عراق میں سیکیورٹی انتہائی سخت کردی ہے اور زائرین کے تحفظ کیلئے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ الحشد الشعبی کی 110 ویں ڈویژن نے کربلا جانے والے زائرین کے راستے کے لیے سیکیورٹی پلان سنبھال لیا ہے۔ حشعد الشعبی کے ہزاروں ارکان دوسری فورسز کے ساتھ زائرین کے تحفظ میں مصروف ہیں۔ خانقین کی سرحدوں سے لے کر حوض حمرین تک حفاظتی انتظامات سخت کردئے گئے ہیں۔ زائرین کے قافلوں کی حفاظت اور راستوں کے اطراف میں حفاظتی گشت بھی سیکیورٹی پلان میں شامل ہیں۔ بغداد کے مضافاتی علاقے الطارمیہ اور اطراف کی شاہراہوں کو محفوظ بنایا جا رہا ہے۔ ادھر سامرا میں داعش کے دہشت گردوں کی کارروائی کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ دہشت گردوں نے سامرا کے علاقے سید غریب میں فوجیوں اور شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جسے حشعد الشعبی نے ناکام بناکر دہشت گردوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔ الحشد الشعبی نے ایک اور کارروائی میں نینوا میں واقع عدایہ پہاڑیوں سے بھی داعشی عناصر کا صفایا کردیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular