Wed Oct 14, 2026

حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار

روزانہ کی خبریں

سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس: پاکستان کا ایران سے اظہارِ یکجہتی، حقِ دفاع کی حمایت

نیویارک: پاکستان نے امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حملوں سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھے گی، سلامتی کونسل کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے، ایران کے حق دفاع کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔
ایران کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا۔
روس، چین اور پاکستان کی جانب سے سلامتی کونسل میں قرارداد پیش کی گئی جس میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ اور عالمی قوانین کی پاسداری، شہریوں کے تحفظ اور مذاکرات سے حل پر زور دیا گیا۔
اس موقع پر پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے پر شکریہ ادا کرتاہوں۔
پاکستانی مندوب نے کہا کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی مذمت، فوری اور غیر مشروط جنگ بندی اور ایران کے حق دفاع کی بھرپور حمایت کرتےہیں۔ عاصم افتخار نے کہا کہ گزشتہ اجلاس میں کونسل اراکین نے کشیدگی سے آگاہ کیا تھا، پاکستان نے یو این چارٹر کے مطابق اصولی مؤقف اپنایا، تنازع کے پر امن حل کے لیے سفارتکاری کو موقع دیا جائے ،چاہتے ہیں کہ تنازع کا پر امن حل نکالا جائے۔ پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے یو این قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، ارکان پر فرض ہےکہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کریں، کونسل کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔
ایران کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے سیکرٹری جنرل انتو نوگوتریس نے کہاکہ خطے کے عوام مزید تباہی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔جنگ روک دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر سنجیدہ مذاکرات کئے جائیں ، اقوام متحدہ پرامن حل کے لیے کسی بھی کوشش کی حمایت کے لیے تیار ہے۔
اس کے علاوہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نےکہا کہ امریکی حملے کے بعد فردو کے مقام پر بڑے بڑے گڑھے دیکھے گئے ہیں۔ ایران کو مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے،امن کوموقع نہ دیاگیاتومزید تباہی ہوگی۔
چینی مندوب برائے اقوام متحدہ نے کہاکہ تنازع کے فریقین،خاص طور پر اسرائیل کو فوری جنگ بندی پرپہنچنا چاہیے، ایران کےجوہری مسئلے سے نمٹنے کے لیے سفارت کاری ختم نہیں ہوئی، اب بھی تنازع کے پر امن حل کی امید ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular