
اسلام آباد : افغان ٹرانزٹ مسافروں کو کراچی لانے کا فیصلہ مؤخر کر دیا گیا، سول ایوی ایشن کے مطابق افغانستان سے منتقل کئے جانے والوں کو اب صرف اسلام آباد لایا جائےگا،جبکہ ان تعداد میں بھی کمی کر دی گئی ہے،امریکا کی جانب سے افغانستان سے نکالے گئے افراد کو کراچی نہ لانے کا فیصلہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کیا گیا، اور مسافروں کی منتقلی کے منصوبے میں تبدیلی سے سندھ حکومت کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے، مسافروں کی منتقلی کے لیے لاہور اور کراچی ایئر پورٹس کو فی الحال اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔


































