
قطیف : آل سعود حکومت نے قطیف میں عزاداری سید الشہداء پر پابندی لگاتے ہوئے ایک مسجد اور ایک حسینیہ پر جرمانہ عائد کر دیا، انتظامیہ نے المسئلہ مسجد اور حسینیہ امام حسین علیہ السلام کے ذمہ داروں کو طلب کیا اور ان پر فی کس 16 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا اور ان سے وعدہ لیا ہے کہ ایام عزا میں رات کے وقت عزاداری سید الشہداء کا انعقاد نہیں کیا جائے گا، القطیف علاقے کے عوام، ایام عزا میں سعودی حکام کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں سے غم و غصے میں ہیں۔


































