
جدہ : سعودی حکومت نے قطیف کے ایک اور شیعہ نوجوان کاسرقلم کردیا مکی کاظم آل عبید کو نام نہاد عدالت نے سیکیورٹی فورسز پر حملے اور ہتھیار رکھنے کے جرم میں سزائے موت سنائی تھی. سعودی وزارت داخلہ کے مطابق صوبہ قطیف کے علاقے ام الحمام کا شہری سیکیورٹی فورسز پر دو حملوں میں ملوث تھا اور دہشت گرد کارروائیاں کرنے والے افراد سے اس کا تعلق تھا۔سعودی عرب نے گزشتہ مہینے بھی مسلم بن محمد المحسن نامی ایک سیاسی قیدی کو سزائے موت دی تھی۔


































