
نیویارک : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے جلاس کے موقع پر ایران کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے رابرٹ مالے سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران انہوں نے ایران کیخلاف مشترکہ اقدامات کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا، دونوں فریقوں نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ ایرانی جوہری پروگرام کے حوالے سے نمایاں پیش رفت پر بھی بات کی۔


































