
ریاض : سعودی عرب اور روس نے پٹرول، گیس، سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پراتفاق کیا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی موجود صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر پیوٹن نے کہاکہ روس سعودی عرب دوستانہ تعلقات کو بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ ملاقات کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ دفاعی شعبے میں دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط کرنے اور سیکیورٹی کے شعبے میں ہم آہنگی پیدا کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
اس سے قبل روسی صدر نے ابو ظہبی میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات اور انہیں عروج پر لے جانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔


































